شیفلڈ شیلڈ، وکٹوریہ نے کوئنز لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:57

شیفلڈ شیلڈ، وکٹوریہ نے کوئنز لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

میلبورن ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ میں وکٹوریہ نے کوئنز لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز وکٹوریہ نے کوئنز لینڈ کی طرف سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے تراوس ڈین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔