زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:57

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

ہرارے ۔31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ زمبابوین ٹیم دورے کا آغاز 5 نومبر کو بنگلہ دیش کرکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر، دوسرا 9 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 نومبر اور دوسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :