خیر پور: دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اکتوبر 2015 17:13

خیر پور: دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اکتوبر 2015 ء): خیر پور میں رانی پور پولنگ سٹیشن پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران 10افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے،کشیدگی کے باعث پولنگ کا مل روک دیا گیا ہے ۔کشیدگی کے بعدرینجرز نے صورتحال سنبھال لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل میں بلدیاتی الیکشن کے دوران تصادم میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے. جبکہ یونین کونسل درازہ شریف میں بھی دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.