پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 19:25

پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں ن لیگ کو امیدواروں کو برتری حاصل ہےجبکہ فیصل آباد میں چوہدری شیر علی میئر کے آزادگروپ کا پلڑا بھاری ہے۔لودھراں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار آصف بلوچ 5742 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ سے یوسی 3 سے آزاد امیدوار اویس عباسی 3550ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔،پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم شیخ بھی 3340 ووٹ لے کر چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں۔