وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے حامیوں کا عابد شیر علی پر حملہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:13

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے حامیوں کا عابد شیر علی پر حملہ
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے حامیوں نے عابد شیر علی پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے حامیوں نے وزیر مملکت عابد شیر پر حملہ کردیا۔ تاہم عابد شیر علی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی جارہے ہے۔ عابد شیر علی ووٹنگ کی گنتی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے اپنی یو سی میں پہنچے تھے جب رانا ثناء اللہ کے حامیوں نے ان پر حملہ کردیا۔