Live Updates

عمران خان سے طلاق کا اعلان ریحام خان نے بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل جان بوجھ کر کیا: معروف اینکر جنید سلیم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:27

عمران خان سے طلاق کا اعلان ریحام خان نے بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) معروف اینکر جنید سلیم کا کہنا ہے کہ ہے عمران خان سے طلاق کا اعلان ریحام خان نے بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل جان بوجھ کر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر جنید سلیم کا عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں افراد کے مابین اس فیصلے کا اعلان ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم 2 روز قبل دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد ریحام خان نے اس فیصلے کو میڈیا پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے ایک روز قبل ہی لانے کا فیصلہ کیا تاکہ تحریک انصاف کو اس سے نقصان پہنچایا جاسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات