فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنے ڈیرے پر حملے کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:44

فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنے ڈیرے پر حملے کی ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنے ڈیرے پر حملے کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 شخص زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود ہیں اور وہاں کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔ جبکہ دوسری جانب نجی ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے فائرنگ کا واقعہ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے کے قریب پیش آیا ہے جس میں مبشر نامی شخص جاں بحق ہوا ہے۔