پنجاب میں ن لیگ کو 61 جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو 43 نشستوں پر کامیابی حاصل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:48

پنجاب میں ن لیگ کو 61 جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو 43 نشستوں پر کامیابی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31اکتوبر 2015 ء) پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں ن لیگ کو امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کو 43 نشستوں پر، مسلم لیگ ن کو 20، تحریک انصاف کو 16 اور جماعت اسلامی کو 9 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں ن لیگ کو 61 ، تحریک انصاف کو 24، پیپلز پارٹی کو 23 جبکہ جماعت اسلامی کو 19 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔مزید نتائج کے آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔