پاکستان اوربھارت کھیلوں کے ذریعے سیاسی طورپر کھڑی رکاوٹیں عبور کر سکتے ہیں ٗباکسر عامر خان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 21:09

پاکستان اوربھارت کھیلوں کے ذریعے سیاسی طورپر کھڑی رکاوٹیں عبور کر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کھیلوں کے ذریعے سیاسی طورپر کھڑی رکاوٹیں عبور کر سکتے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں ہندوستان کے پہلے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ٹائمز آف انڈیا کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے بھارت میں کوئی خطرہ نہیں ہے میں یہاں محفوظ ہوں پاکستان اوربھارت کے درمیان سیاسی اور کھیلوں کے تعلقات حالیہ دنوں میں خوشگوار نہیں اسے قبل بھارت میں انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے کارکنوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کرکے پاکستان کرکٹ بورڑ کے سربراہ شہریارخان کی بی سی سی آئی سربراہ سے طے شدہ ملاقات کو سبوتاژ کیا تھا جس کے بعد علیم ڈار کو پاکستان واپس بھیج دیا گیاتھا جبکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر کو بھی سیکورٹی خدشات پر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہاکہ یک پاکستانی کی حیثیت سے میں خود کو یہاں محفوظ سمجھتا ہوں اور میں یہاں کھیلوں کی ترویج چاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بہت جاتا ہوں دونوں ممالک خوب صورت ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ بہت سارے لوگ دونوں ممالک کا سفر کریں اس ملک میں بہت سکون ہے۔انٹرویو نے عامر خان نے کہا کہ ہمیں صحیح پیغام دینے کی ضرورت ہے میرے خیال میں باکسنگ اور کرکٹ جیسے کھیل دونوں ملکوں کو قریب لاسکتے ہیں اور انھیں دوبارہ متحد کرسکتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے اور ایک دوسرے کیلئے کام کرناچاہیے ٗکھیل تمام رکاوٹوں کو توڑتاہے یہ لوگوں کو ایک کرتاہے، اگر بھارت اور پاکستان کے شائقین ایک ہوں گے تو کتنا اچھا لگے گا اسی لیے ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس وقت باکسنگ کی کیٹگری ورلڈ ولٹرویٹ بہت مقبول ہے جہاں دس سرفہرست باکسروں کو ہرانا اتنا آسان نہیں۔

متعلقہ عنوان :