ایسا انوکھا سکول، جہاں لوگوں کو مرنا سکھایا جاتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 31 اکتوبر 2015 23:50

ایسا انوکھا سکول، جہاں لوگوں کو مرنا سکھایا جاتا ہے

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر۔2015ء)روئے زمین پر شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوجسے کوئی دکھ یا تکلیف نہ ہو لیکن بہت سے لوگ دکھوں سے نجات کا واحد حل صرف اور صرف موت کو سمجھتے ہیں اور خودکشی کر لیتے ہیں۔ جنوبی کوریا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں لوگ ذہنی دباؤ یا مختلف وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لیتے ہیں۔جنوبی کوریا میں ہر روز 40 افراد خود کو ختم کر لیتے ہیں۔

خود کشی کے اس بڑھتے ہوئے رحجان پر جنوبی کوریا کی حکومت بھی کافی فکر مند ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں انہوں نے ایک انوکھا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل بھی شروع کر دیا۔ جنوبی کوریا میں ایسے بہت سے سکول قائم ہوگئے ہیں، جو لوگوں کو موت کا احساس دلاتے ہیں۔ان سکولوں میں ایسے لوگ داخلہ لیتے ہیں جو خود کشی کرنا چاہتے ہیں۔ان لوگوں کو خاص کپڑے پہنا کر اپنی ہی تصویر والےتابوت میں لٹا کر تابوت کو بند کر دیا جاتا ہے۔تابوت کو دس منٹ تک بند رکھا جاتا ہے، جس سے ”مردے“ کو گھٹن کا احساس ہوتا ہے اور اسے زندگی کے قیمتی ہونے کا احساس ہونے لگتا ہے۔ ان سکولوں کا دعویٰ ہے کہ ان کےسکول میں ایک بار ”مر“ کر لوگوں کو زندگی کا احساس ہوتا ہے اور اُن میں زندہ رہنے کی امنگ جاگتی ہے۔