خیرپور: مسلم لیگ فنکشنل کے جاں بحق ہونیوالے تین افراد سپرد خاک

اتوار 1 نومبر 2015 12:49

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء)خیرپور میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے تین کارکنوں سپرد خاک کردیا گیا ،ضلع سانگھڑ کے متعدد شہر سوگ میں ڈوبے رہے اور مکمل طور پر بند رہے،سڑکیں ویران رہیں ،ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلزپارٹی کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے کارکنوں میں سے فقیر نورحسن خاص خیلی اور ان کے تین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جنہیں بعد ازاں سوگواران کی موجود میں سپرد خاک کیا گیا ۔

نماز جنازہ میں مسلم لیگ فنکشنل کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔دوسری جانب خونی تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگ میں ضلع سانگھڑ کے متعدد شہر بند رہے اور شہروں میں سوگ کا عالم تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیرپور کے علاقے رانی پور میں جونیجو پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں بڑا تصادم ہوا جس میں دونوں جانب سے مورچہ بند ہو کر فائرنگ کی گئی اور 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سے پہلے خیرپور کے کوٹ ڈی جی پولنگ اسٹیشن رحیم بخش وسان میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں مسلح تصادم سے فنکشنل لیگ کا ایک ورکر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔جبکہ صورت حال پر قابوپانے کے لیے رینجرز کے ساتھ فوج بھی تعینات ہے۔