اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی فلم کے فلاپ ہونے پر شدید پریشان

اتوار 1 نومبر 2015 13:26

اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی فلم کے فلاپ ہونے پر شدید پریشان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) بالی ووڈ میں اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی فلم کے فلاپ ہونے پر شدید پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ”اسٹوڈنٹ ا?ف دی ائیر“ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا اور فلم نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ان کی 2 فلموں نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے تاہم عالیہ بھٹ کی فلم”شاندار“ ان کے کیرئیر کی پانچویں اور پہلی فلاپ فلم بن گئی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم ”شاندار“ کی کامیابی کے لیے نہایت پر امید تھی اس کے باوجود کیرئیر کی پہلی فلاپ فلم ثابت ہوئی ہے جس پر شدید پریشان ہوں تاہم فلم کی ناکامی پر مایوسی کے باوجود آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہوں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ”اڑتا پنجاب“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :