وفاقی حکومت کا کسان پیکج کسی گپ سے کم نہیں ۔ وزیر اعلی کے پی کے

کے پی کے میں 30 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے ایسا نظام قائم کردیا ہے کہ اب کسی سپاہی کا بھی تبادلہ سیاسی طور پر نہیں کرایا جائے سکے گا،پرویز خٹک

اتوار 1 نومبر 2015 15:53

وفاقی حکومت کا کسان پیکج کسی گپ سے کم نہیں ۔ وزیر اعلی کے پی کے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کسان پیکج کسی گپ سے کم نہیں ۔ کے پی کے میں 30 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے ایسا نظام قائم کردیا ہے کہ اب کسی سپاہی کا بھی تبادلہ سیاسی طور پر نہیں کرایا جائے سکے گا۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بجلی پیداوار سے 13 فیصد ملنا چاہئے کے پی کے کا عوامی حکومتوں کا نظام دوسرے صوبوں سے کافی مختلف ہے ایک روزنامے کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز خان خٹک کا مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں مکمل بدعنوانی کا دور دورہ تھا یہاں کھلے عام بدعنوانی ہوتی تھی جس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں ۔

70 سے 80 قوانین میں ترامیم تجویز کی ہیں جو اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں اگر ہم نے اپنے ملک کو درست راستے پر ڈالنا ہے تو کم از کم 1000 قوانین کو بدلنا پڑے گا صوبے پر ڈیڑھ سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :