آوارہ کتے کی نوزائیدہ بچے کی جان بچانے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 نومبر 2015 20:20

آوارہ کتے کی نوزائیدہ بچے کی جان بچانے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1نومبر۔2015ء) سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک آوارہ بچے کے منہ میں نوزائیدہ بچے کو پکڑے ہوئے کی تصاویر نے دھوم مچائی ہوئی ہے، سعودی اخبار سداء کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ تصاویر سعودی عرب یا کسی خلیجی ملک کی ہیں، ان تصاویر کو شائع کرنے والے کے مطابق اس آوارہ کُتے کو ایک نوزائیدہ بچے کوڑے کے ڈھیر کے قریب ملا جس اُس نے احتیاط سے اُٹھا کر منہ میں اُٹھا کر قریبی گھر کے دروازے کے باہر رکھ دیا اور بھونکنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ساتھ دروازے کو کھرچنا شروع کر دیا۔ جب گھر والے باہر آئے تو باہر موجود بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور اُسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔ جہاں اب بچے کی حالت درست ہے اُسے زندہ بچا لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بعض قارئین کے مطابق یہ تصاویر جعلی ہیں ۔ لیکن یہ تصاویر اصلی ہیں یا جعلی ۔ سوشل میڈیا پر اس کتے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :