بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ سکھر میں کئی اپ سیٹ ، انتخابی نتائج نے عوام کو حیران کر دیا‘ایم کیو ایم ، پی پی اپنے اپنے گڑھ سے ہار گئیں

پیر 2 نومبر 2015 00:04

بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ سکھر میں کئی اپ سیٹ ، انتخابی نتائج نے ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ سکھر میں کئی اپ سیٹ سامنے آگئے ، انتخابی نتائج نے عوام کو حیران کر دیا ،ایم کیو ایم ، پی پی اپنے اپنے گڑھ کی سیٹیوں سے ہار گئی ، تفصیلاتکے مطابق سندھ کے آٹھ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے تو کئی علاقوں میں بڑے بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے سکھر کی پی ایس ون سے دو بار منتخب ہونے والے ایم پی اے ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ جو کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہی حلقے سے امیدوار برائے چیئرمین کیلئے لڑ رہے تھے اپنے مخالف آزاد امیدوار میر مہر سے شکست کھا گئے ، پی پی کے رہنما اور سابق ایم پی اے سید جاوید شاہ بھی شکست سے دوچار ہو گئے اسی طرح سابق ایم پی اے غلام قادر بھٹو کے صاحبزادے ندیم قادر بھٹو جو کہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے وہ بھی اپنے حریف سے ہار گئے متحدہ قومی موومنٹ کو بھی اپنے حلقوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا یوسی 15سے ایم کیو ایم کے امیدوار برائے چیئرمین ایاز انصاری پی پی کے امیدوار عزیز اللہ مغل سے ہار گئے ، یوسی 14سے ایم کیو ایم کے امیدوار آصف انصاری پی پی کے امیدوار عبدالرحمن صدیقی سے ہار گئے ، یوسی چار سے ایم کیو ایم کے محمد عثمان راجپوت اور پی پی کے امیدوار احسان ملک کوآزاد امیدوار برائے چیئرمین حاجی جاوید میمن نے شکست دی یوسی 2سے ایم کیو ایم کے امیدوار عنائت اللہ کو پی پی امیدوار ارسلان شیخ نے شکست دی ، یوسی 9سے ایم کیو ایم کے امیدوار زاکر بندھانی اپنے ہی حلقے سے پی پی کے امیدوار عمیر بندھانی سے شکست کھا گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :