خیرپور کے علاقے رانی پور میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ملوث 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 2 نومبر 2015 13:41

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء) خیرپور کے علاقے رانی پور میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ملوث 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کے مطابق زیر حراست افراد کو سرچ آپریشن کے دوران تحویل میں لیا گیا۔ چاروں افراد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ فائرنگ اچانک شروع ہوئی۔ ایس ایس پی خیرپور نے بتایاکہ لواحقین کو بھی حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزموں کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :