اورنج لائن ٹرین منصونے کی تعمیر میں تاریخی اور ثقافتی جگہوں کو مسمار کرنے کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وضاحت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 نومبر 2015 14:32

اورنج لائن ٹرین منصونے کی تعمیر میں تاریخی اور ثقافتی جگہوں کو مسمار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 نومبر 2015 ء) : گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر عام تھی کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے چوبرجی پر موجود چار مینار سمیت دیگر تاریخی اور ثقافتی مقامات کو مسمار کر دیا جائے گا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کو بچانے کے لیے سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد نے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کر دیا .

لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے .

(جاری ہے)

فیس بُک پر اپنے آفیشل پیج پر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ کچھ روز سے ان تمام افواہوں کو دیکھ رہا ہوں لیکن میں سرکاری طور پر یہ اعلان اور وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ تمام خبریں محض افواہوں جے سوا کچھ نہیں ہیں. شہباز شریف نے بتایا کہ اس پراجیخت کے آغاز سے قبل ہی اس بات کر مدٍ نظر رکھا گیا تھا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر میں جی پی او اور چوبرجی سمیت کسی بھی تاریخی یا ثقافتی مقام کو نہ تو مسمار کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچایا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی یقین دہانی کے لیے میں نے خود متعدد اجلاس کی صدارت بھی کی تاکہ لاہور کی پچان بننے والے کسی بھی مقام کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جا سکے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے علم میں لایا گیا کہ یہ تمام افواہیں کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں لہٰذا میری گذارش ہے کہ کسی بھی بات کی تصدیق کیے بغیر ایسی خبروں کو نہ پھیلا یا جائے کیونکہ ایک لیڈر ہی لوگوں اور کارکنان کی سوچ بناتا ہے لہذٰا اس قسم کی خبروں اور افواہوں کو بغیر تصدیق پھیلانے سے گریز کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ہم سب کو ایک عزت دار اور ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہئیے

متعلقہ عنوان :