موجودہ دھاندلی زدہ نظام میں عوام کا مینڈیٹ ہائی جیک ہوتا رہیگا،محمد طاہر القادری

پیر 2 نومبر 2015 14:54

موجودہ دھاندلی زدہ نظام میں عوام کا مینڈیٹ ہائی جیک ہوتا رہیگا،محمد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ جب تک موجودہ دھاندلی زدہ نظام ہے ، عوام کا مینڈیٹ ہائی جیک ہوتا رہیگا، اس نظام میں وہی جماعت بلدیاتی الیکشن جیتتی ہے تھانہ کچہری جس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔آج کی نام نہاد ”مقبول“ حکمران جماعت کی 2001اور 2005ء کے بلدیاتی انتخابات میں مقبولیت کہاں چلی گئی تھی تھانیداروں اور پٹواریوں کی چھتری کے نیچے ووٹ ڈالے اور نکالے گئے، ووٹرز کا کردار صرف تماشائی کا رہ گیا ہے۔

وہ گذشتہ روز بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے ذمہ داران سے ویڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے غریب کارکنوں نے الیکشن میں حصہ لیکر وقت کے فرعونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں۔

(جاری ہے)

اس پرعظیم کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2001ء اور 2005ء کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک لاہور میں دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے ا?ئی تھی۔

ہمارے 4سو سے زائد کونسلرز اور ناظمین،نائب ناظمین منتخب ہوئے تھے اور آج کی نام نہاد ”مقبول لیگ“ کے 80فیصد نمائندوں کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں۔یہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کے سرپرست جب بھی اقتدار سے باہر ہوں گے انہیں کھڑے کرنے کیلئے امیدوار بھی نہیں ملیں گے جیسے 2002ء کے عام انتخابات میں پوری قوم نے دیکھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کارکن اس ظالم اور قاتل نظام کیخلاف اپنی جدوجہد تیز کر دیں اس فرعونی اقتدار اور نظام کے گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں، جب دیا بجھنے کو اتا ہے تو اسکی لْو بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :