سعید اجمل آئی سی سی کی جانبداری پر پھٹ پڑے ، کڑی تنقید

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے بھارتی سپنر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، سعید اجمل

پیر 2 نومبر 2015 21:47

سعید اجمل آئی سی سی کی جانبداری پر پھٹ پڑے ، کڑی تنقید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) جادو گر سپنر سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی انتہا پسندی پر پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ بھارتی بولر ہربھجن سنگھ اور ایشوین پر کوئی چیک نہیں اور پاکستانی بولرز کے گرد ہمیشہ گھیرا تنگ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں انٹرویو کے دوران سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ کا فروغ نہیں آف سپن آرٹ کی تباہی کر رہی ہے ، خاص طور پر پاکستانی بولر جب کوئی پرفارم کرے تو اسے پابندی کا شکار کر دیا جاتا ہے ، زمبابوے کے خلاف بلال آصف کوئی آوٴٹ نہ کرے تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں، پانچ شکار کر لے تو بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا جاتا ہے۔

جادو گر سپنر نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بولر ہربھجن سنگھ کا بولنگ ایکشن چیک کیا جائے ، 15 ڈگری سے زائد ہی ہو گا بلکہ یہاں تک یقین سے کہہ دیا کہ ایشوین بھی غیر قانونی بولنگ کرتے ہیں لیکن ہربھجن تو سیدھا آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں، بس آئی سی سی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔اپنے انٹرویو میں سعید اجمل نے پی سی بی پر بھی شکوہ کیا کہ جس نے آئی سی سی میں ان کے میڈیکل پرابلم کا کیس نہیں لڑا۔

متعلقہ عنوان :