عورتوں کے لیے خطرناک ترین ملک

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 2 نومبر 2015 22:36

عورتوں کے لیے خطرناک ترین ملک

ہونڈوراس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2نومبر۔2015ء)وسطی امریکا کا ایک ملک ہونڈوراس عورتوں کے لیے خطرناک ترین ملک ہے۔بی بی سی 3 کے لیے ایک ڈاکیومنٹری بنانے کے دوران سٹیسی ڈولے نے یہاں بہت سے خواتین سے گفتگو کی۔خواتین سے گفتگو کے بعد سٹیسی کو پتہ چلا کہ یہاں عورتوں کو معمولی باتوں پر قتل کیا جانا عام ہے۔

(جاری ہے)

سٹیسی کوبتایا گیا کہ ہیڈی نام کی ایک عورت نے اپنے شوہر کو چھوڑنے کی بات کی تو شوہر نے اس کے دونوں پاؤں کاٹ دئیے۔

سابق مس ہونڈوراس ماریا جوس کو اس کے بوائے فرینڈ نے اس کی بہن سمیت گولیوں سے چھلنی کر دیا۔سٹیسی کا کہنا ہے کہ ہونڈوراس میں مردہ جسموں کا سٹرکوں پر پایا جانا عام نظارہ ہے۔ سٹیسی کے مطابق ہونڈوراس میں عورتوں کو جینے کا حق حاصل نہیں، انہیں ہمیشہ دوسرے درجے کے شہری کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔سٹیسی کے مطابق ہونڈوراس میں معمولی وجوہات پر عورت کے ہاتھ پاؤں کاٹ دینا اور قتل کردینا عام بات ہے۔