غلطی یا کچھ اور ، مانچسٹر پولیس نے رونی کو گم شدہ قرار دے دیا

منگل 3 نومبر 2015 11:33

غلطی یا کچھ اور ، مانچسٹر پولیس نے رونی کو گم شدہ قرار دے دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) انگلش فٹ بال سٹار وین رونی کی رواں سیزن خراب فارم سے دل برداشتہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین کو اس وقت ایک اور بڑا دھچکا لگا جب مانچسٹر پولیس نے انھیں گم شدہ قرار دے دیا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان وین رونی نے گزشتہ ہفتے کپیٹل ون کپ میں مڈ لسبرگ کے خلاف میچ میں انتہائی اہم پنالٹی کک ضائع کر دی تھی جس کے باعث ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کے مداحوں کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب گریٹر مانچسٹر پولیس کے افسر ڈی ٹیکٹیو سارجنٹ ڈیوٕ نے کانسٹیبلری کے آفیشل ٹویٹر پیچ پراپنی ٹویٹ میں رونی کو گم شدہ قرار دے دیا ، آن لائن صارفین نے اس متنازعہ ٹویٹ کی مذمت کی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی مایوس کن کارکردگی کے باعث رونی کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے کیونکہ تین میچوں میں بغیر کسی گول کے برابر میچ کھیلے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیزن میں اب تک 5 گھنٹے اور 25 منٹ تک بغیر کسی گول کے کھیلنے والی مانچسٹریونائیٹڈ کے سٹرائیکر رونی کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایلن شیرئر سمیت دیگرتجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم سے باہر کیا جانا چاہیے ۔

ایلن شیرئر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ وین رونی کو آرام کی ضرورت ہے ۔