ایشیائی بولرز کو گوروں کے مشورےنہیں چاہئیں ، جاوید میانداد

منگل 3 نومبر 2015 11:53

ایشیائی بولرز کو گوروں کے مشورےنہیں چاہئیں ، جاوید میانداد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ ایشیائی بولرز کو گوروںکے مشوروںکی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے جاویدمیانداد نے کہا کہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے میڈیا کی چکا چوند اور کیمروں کی بھر مار کو دیکھ کر یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا تاکہ انہیں شہرت مل سکے ۔ اگر وہ اتنے ہی اچھے استاد اور کوچ ہیں تو انہوں نے آج تک اپنے ملک میں کتنے سپنرز کو کوچ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس اس وقت کوئی لیگ اسپنر ہی نہیں ہے ۔ ایشیائی بولروں نے دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے انہیں کسی گورے کی کوچنگ کی ضرروت نہیں ہے ۔