شارجہ ٹیسٹ میں قومی کرکٹر اظہر علی کا کیچ چھوڑنے پر دلچسپ ردعمل

منگل 3 نومبر 2015 12:04

شارجہ ٹیسٹ میں قومی کرکٹر اظہر علی کا کیچ چھوڑنے پر دلچسپ ردعمل

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) شارجہ ٹیسٹ میں قومی کرکٹر اظہر علی کی جانب سے کیچ چھوڑنے پر دلچسپ ردعمل دیا گیا جس پر ہر کوئی خوب محفوظ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 2 دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے دوران اس وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جب انگلینڈ کے بلے باز بیل کریز پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار بابر کی گیند پر بیل نے زور دار شاٹ لگائی جو ان کے قریب فیلڈنگ کیلئے کھڑے اظہر علی کی ٹانگ پر لگ کر ہوا میں بلند ہوگئی۔ اظہر علی کیلئے ہوا میں بلند ہوئی گیند کو کیچ کرکے بیل کو آوٹ کرنے کا بہترین موقع تھا تاہم انہیں پتا ہی نہ چل سکا کہ گیند کس جانب گئی ہے۔ اس موقع پر اظہر علی اور ذوالفقار بابر کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا گیا ہے جس پر ہر کوئی خوب محفوظ ہوا۔

متعلقہ عنوان :