انسداد دہشت گردی مہم،سعودی عرب میں دو ہفتوں میں کے دوران 138 مشتبہ دہشت گردگرفتار

منگل 3 نومبر 2015 13:04

انسداد دہشت گردی مہم،سعودی عرب میں دو ہفتوں میں کے دوران 138 مشتبہ دہشت ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) سعودی پولیس نے پچھلے دو ہفتوں میں انسداد دہشت گردی کی مہم کے دوران مقامی باشندوں سمیت 138 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شدت پسندوں کا تعلق ’داعش‘ سے بتایا جاتا ہے۔ان افراد میں سے 125کا تعلق سعودی عرب جبکہ باقی کاسوڈان، یمن، شام، مصر، فلسطین، بھارت، بنگلا دیش اور ایتھوپیاسے ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار"الجزیرہ" نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے دہشت گردی کے مقدمات کے تحت 42 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 4977 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے سعودی پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 12 مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیاتھا۔ان افراد نے دوران تفتیش داعش سے تعلق کااعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :