Live Updates

اسلام آباد : طلاق کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 نومبر 2015 13:06

اسلام آباد : طلاق کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی پہلی ویڈیو منظر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ریحام خان کے مابین طلاق کے بعد بنی گالہ سے عمران خان کی پہلی ویڈیو منظرٍ عام پر آ گئی ہے . تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پشاور روانگی سے قبل بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور خیبر پختونخواہ کے وزرا سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی .

(جاری ہے)

ملاقات میں آئندہ مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد فیصلے بھی لیے گئے.

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں عمران خان فیصلہ کُن دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق بھی موجود تھے. پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان آج پشاور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ صوبے میں مستقبل کے میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے. پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان اب اپنی پوری توجہ خیبرپختونخواہ پر ہی مرکوز رکھیں گے. جبکہ آج شام 5 بجے کپتان کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات