کراچی : سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کمی، نئی قیمت 46 ہزار 650 روپے فی تولہ ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 نومبر 2015 13:26

کراچی : سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کمی، نئی قیمت 46 ہزار 650 روپے فی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 نومبر 2015 ء) : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1138 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 129 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت کم ہو کرکر 46 ہزار 650 روپے اور دس گرام کم ہو کر 39985 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 715 اور دس گرام 612.85 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :