جیمز بانڈ کی فلم’ ’سپیکٹر“ نے ریکارڈ توڑ دیئے

منگل 3 نومبر 2015 13:55

جیمز بانڈ کی فلم’ ’سپیکٹر“ نے ریکارڈ توڑ دیئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)جیمز بانڈ سلسلے کی 24ویں فلم ’سپیکٹر‘ نے ان تمام ممالک کے باکس آفس ریکارڈ توڑ دیے ہیں جن میں یہ ریلیز ہوئی ہے۔برطانیہ میں فلم نے پیر کو ریلیز ہونے کے باوجود چار کروڑ دس لاکھ پاوٴنڈ کما کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سنہ 2004 کی فلم ہیری پاٹر اینڈ دا پرزنر آف آزکابان نے دو کروڑ 38 لاکھ پاوٴنڈ کما کر حاصل کیا تھا۔

یہ فلم بھی پیر کو ریلیز ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ناروے، نیدرلینڈز، فن لینڈ اور ڈنمارک میں بھی فلم نے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔سپیکٹر نے چھ خطوں میں ریلیز ہونے کے بعد اب تک پانچ کروڑ 21 لاکھ کمائے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر مائیکل جی ولسن اور باربرا براکلی نے کہا: ’ہم جیمز بانڈ کے تمام شائقین کے بہت شکر گزار ہیں۔اس سے قبل بانڈ فلم ’سکائی فال‘ اس فرنچائز کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم تھی جس نے پوری دنیا میں 70 کروڑ پاوٴنڈ کمائے تھے۔فلم کے مرکزی کردار ڈینیئل کریگ کی یہ چوتھی ڈبل او سیون فلم ہے، اور ان کی عمدہ اداکاری پر ناقدین نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔