کشمیر گیمز، T20 چیمپین شپ کا تاج کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ کے سر سج گیا

منگل 3 نومبر 2015 14:59

کشمیر گیمز، T20 چیمپین شپ کا تاج کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ کے سر سج گیا

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء )کشمیر گیمزT20کے چمپئین کا تاج کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ کے سر سج گیا۔ فائنل میں کشمیر جمخانہ نے الیون سٹار کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ عبدالقادر مین آف دی میچ جبکہ راجہ لیاقت کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کشمیر جمخانہ کی فتح پر شائقین کا جشن۔ مہمان خصوصی ایکسین شہرات باغ ندیم سرورنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کشمیر گیمز T20چمپئین شپ کا فائنل میچ کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ اور الیون سٹار باغ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ باغ کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس کشمیر جمخانہ کے کپتان تیمور عباسی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کشمیر جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 139رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

کشمیر جمخانہ کی جانب سے آلراؤنڈر عبدالقادر کی جارہانہ بیٹنگ انھوں نے صرف13گیندوں پر 39رنز سکور کئے اسکے علاوہ راجہ لیاقت نے 38رنز جبکہ عبدالباسط نے28رنز کی اننگز کھیلی۔

الیون سٹار باغ کی ٹیم نے140 رنز کے تعاقب میں شاندر آغاز کیا مگر بعد میں انکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ الیون سٹار کی ٹیم مقررہ20اورز میں118رنز ہی بنا سکی اور اسکے 9کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اسطرح کشمیر جمخانہ نے یہ فائنل میچ 21رنز سے جیت لیا۔ کشمیر جمخانہ کی جانب سے آف سپنر راجہ لیاقت نے 3، فاسٹ باؤلر عبدالقادر اور آکاش عباسی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ راجہ ریحان اور کپتان تیمور عباسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے اختتام پر تقسیم انعام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصیایکسین شہرات باغ ندیم سرور تھے جبکہ ڈی ایس او سپورٹس بورڈ اشفاق سلہریا، افتخار صادق ، کرکٹ یاسوسی ایشن کے سیکرٹری حفیظ بیگ ، کشمیر جمخانہ کے بانی سابق کرکٹر احمر شہزاد عباسی اور دیگر شریک تھے۔تقریب میں فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے علاوہ کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایکسین شہرات باغ ندیم سرورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے محکمہ شہرات باغ کے اندر کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ گراؤنڈ کی بہتری کے لئے مشنیری بھی مہیا کریں گے تا کہ گراؤنڈ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انھوں نے فاتح ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

تقریب سے کشمیر جمخانہ کے چئیرمین اور آزادکشمیر کے مایاناز کھلاڑی نیئر شہزاد عباسی نے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائیزر ، عمران مانی، طاہر محمود اور وحید نور ، کامران انور، عباس شاہ ، واجد گلزارکرکٹ ایسوسی ایشن باغ کے سیکرٹری حفیظ بیگ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے باغ کے اندر کرکٹ ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کرکٹ کے فروغ اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

تقریب سے کرکٹ ایسوسی ایشن باغ کے سیکرٹری حفیظ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر جمخانہ کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں مبارک باد بھی پیش کی۔ فتح کے بعد کشمیر جمخانہ کلب کے کھلاڑیوں نے مجاہد اول کے مزار پر حاضری دی اور فاتح خونی بھی کی اسکے بعد تمام کھلاڑی دھیرکوٹ میں سائیں علی بہادر کے مزار پر بھی حاضری دی اور دعا کی۔ اسکے بعد پوری ٹیم چند روز قبل زخمی ہونے والے کشمیر جمخانہ کے کھلاڑی راجہ مدثر عجاز کے گھر گئے اور ان کی تیماداری بھی کی۔