جاوید میانداد نے بنگلہ دیش لیگ سے منسلک ہونے کی پیشکش پر معذرت کرلی

منگل 3 نومبر 2015 15:08

جاوید میانداد نے بنگلہ دیش لیگ سے منسلک ہونے کی پیشکش پر معذرت کرلی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 نومبر۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد نے بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے منتظمین ان کی خدمات ایک ہفتے کے لئے حاصل کرنا چاہتے تھے ، وہ اپنے ٹورنامنٹ کے لئے میری مشاورت چاہتے تھے لیکن ان دنوں میرا زیادہ وقت پاکستان ہی میں گذرتا ہے اور میں بیرون ملک سفر کم کم کرتا ہوں ۔ پاکستان میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے میں نے ڈھاکا جانے سے معذرت کر لی ہے ۔