شیو سینا نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا

منگل 3 نومبر 2015 16:33

شیو سینا نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء)بھارتی انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کی رہنمائسادھوی پراچینے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔ سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرکے پاکستان بھیج دیا جائے۔ شاہ رخ نے گزشتہ روز بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کی چھتر چھایہ میں جاری ہندوتوا پالیسی اپنا رنگ دکھا رہی ہے، کوئی کتنا ہی سیکولر ہو، محفوظ نہیں ،اب وشوا ہندو پریشد نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ رخ خان پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرکے انہیں پاکستان بھیجا جائے۔ قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقعے پر ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر تنقید کی تھی۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں اب سچ بولنا بھی جرم بن چکا ہے۔