شارجہ ٹیسٹ، تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 18:47

شارجہ ٹیسٹ، تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 97 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو انگلینڈ پر 74 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 306 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹیلز 76 رنز بنا کر جبکہ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :