پیرمحل : بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس طلب،امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے طلب کرلیا

منگل 3 نومبر 2015 21:37

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 18وارڈ کے 112امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے تحصیل ریٹرننگ آفیسر نے 4نومبر 2015کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ہرقسم کے اسلحہ کی سرعام نمائش ، روڈ بلاک کرکے جلسہ کرنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت کسی قسم کے لڑائی جھگڑا نہ کرنے کا پابندکیا جائے گا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے امیدواروں کی طرف سے مقر رکیے گئے پولنگ ایجنٹ کی تقرری کے بارے میں آگاہی سمیت رزلٹ کی تیاری میں شفافیت کے سلسلہ میں تجاویز لی جائیں گی۔