پالتو بلی اپنے مالکوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔نئی تحقیق

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 نومبر 2015 22:58

پالتو بلی اپنے مالکوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہے۔نئی تحقیق

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3نومبر۔2015ء)نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ آپ کو اپنی بلی معصوم اور خوبصورت نظر آتی ہے، اس کی آنکھیں جھلمل کرتی محسوس ہوتی ہیں لیکن بلی میں قاتلانہ جبلت موجود ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے محققین نے گھریلو پالتو بلیوں کی خصوصیات کا جائزہ لے کر ان کا موزانہ جنگلی بلیوں اور بڑے بلوں یعنی شیروں کے ساتھ کیا۔

(جاری ہے)

تحقیق سے پتہ چلا کہ مختلف قسم کی بلیوں میں چند خاصیتیں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ان بلیوں میں غلبے کی کوشش، اضطراریت اوراعصابی خلل زیا دہ ہوتاہے۔ماہرین نے برفانی چیتے، افریقی شیر اور بڑے جنگلی جانوروں کا بھی جائزہ لیا۔اُن میں بھی وہی خصوصیات ہوتی ہیں، جو گھریلو بلیوں میں ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلیاں جسامت میں بڑی ہوں تو اپنے مالک کو قتل بھی کر سکتی ہیں۔تاہم اس طرح کا ایک بھی واقعہ آج تک رپورٹ نہیں ہوا۔