Live Updates

عمران خان اور ریحام خان تاحال قانونی طور پر الگ نہیں ہوئے: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 3 نومبر 2015 23:54

عمران خان اور ریحام خان تاحال قانونی طور پر الگ نہیں ہوئے: نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 نومبر 2015 ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان تاحال قانونی طور پر الگ نہیں ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان تاحال قانونی طور پر الگ نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم طلاق کے عمل کیلئے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابھی پکچر باقی ہے۔ اس حوالے سے مالی معاملات بھی ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں عمران خان پریشان ہیں کہ ریحام خان ان کے کسی راز پر سے پردہ نہ اٹھا دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات