سعید اجمل کو پی سی بی سے شکوہ مہنگا پڑ گیا ،بورڈ نے آف سپنر سے انٹرویو پر جواب طلب کر لیا

بدھ 4 نومبر 2015 11:36

سعید اجمل کو پی سی بی سے شکوہ مہنگا پڑ گیا ،بورڈ نے آف سپنر سے انٹرویو ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 نومبر۔2015ء ) سعید اجمل کو پی سی بی سے شکوہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف سپنر سے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو پر جواب طلب کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 38سالہ آف سپنر نے دو روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں پی سی بی سے شکوہ کیا تھا کہ اس نے ان کے باؤلنگ ایکشن کا کیس طبی بنیادوں پر نہیں لڑا جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد ہوئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے مذکورہ انٹر ویو کا نوٹس لیتے ہوئے آف سپنر سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل پی سی بی کے سینٹرل کا نٹریکٹ کی بی کیٹگری میں موجود ہے اور سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بورڈ کی اجازت کے بغیر میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہوتی تاہم آف سپنر نے اس اصول کی خلاف ورزی کی،سعید اجمل اگر اپنے جواب سے پی سی بی حکام کو مطمئن نہ کرسکے تو انہیں سینٹرل کانٹریکٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ۔