خدا کسی کی محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ‘اداکار افتخار ٹھاکر

بدھ 4 نومبر 2015 12:48

خدا کسی کی محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ‘اداکار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئراداکار افتخا ٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کسی کی محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ،دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو،اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز میں دیگر بے شمار مثالیں ایسی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ”این این آئی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا کا خوش قسمت انسان ہوں جس نے اپنی والدہ ، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ حج کی سعادت کی گو کہ اس سے قبل بھی 9حج کرچکا ہوں مگر اس مرتبہ پوری فیملی کے ساتھ حج کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔انہوں نے اپنی کامیابی کا راز والدہ کی دعاؤں کو قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ فلم ، ٹی وی او ر تھیٹر میں میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں اور میں اپنے پرستاروں کو نیک تمناؤں کا تحفہ دیتا ہوں ۔