خیر پور ،بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں خیر پور میں ہونیوالے فسادات کامقدمہ4روز بعد تھانہ رانی پورمیں درج

بدھ 4 نومبر 2015 14:31

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 نومبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن 2015کے پہلے مرحلے میں خیر پور میں ہونیوالے فسادات کامقدمہ4روز بعد تھانہ رانی پورمیں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو خیر پور میں لوکل باڈیز الیکشن میں لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا مقدمہ تھانہ رانی پور میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ میں27افراد کو نامز د کیا گیا ہے واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں میں لڑائی اور فنکشنل لیگ کے قافلے پر حملے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :