ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ‘گلوکارہ حمیرا چنا

بدھ 4 نومبر 2015 17:41

ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 نومبر۔2015ء) پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ‘میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمے دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔

ہماری عوام اپنے سنگرز پر بڑا اعتماد رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ تر فلموں میں ہمارے سنگرز نے اپنے آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور بھارتی فلموں میں گائیکی کی بنا پر مزید چار چاند لگ گئے۔

متعلقہ عنوان :