Live Updates

چوہدری سرور نے این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو پیش کردیے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 18:51

چوہدری سرور نے این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو پیش کردیے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) چوہدری سرور نے این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو پیش کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عمران خان، چوہدری سرور، جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت عمران خان کو پیش کردیے۔ اس حوالے سے عمران خان نے کل چیف الیکشن کمیشنر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :