شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل : پاکستان 355 رنز پر آل آوٴٹ، انگلینڈ کو جیت 284 رنز کا ہدف

بدھ 4 نومبر 2015 20:44

شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل : پاکستان 355 رنز پر آل آوٴٹ، انگلینڈ ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 نومبر۔2015ء) شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید 238رنز درکار ،جبکہ پاکستان ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے آٹھ وکٹوں کی دوری پر ہے ،ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 355 رنز پر آوٴٹ ہوگئی، انگلینڈ کو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف دیدیا، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 46رنز بنا لئے ، الیسٹر کک 17، جے روٹ 6رنز بنا کر یز پر موجود ،معین علی 22رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 151 اور اسد شفیق نے 46رنز بنائے۔

مصباح الحق نے38 اور سرفراز احمد نے تیز 36رنز بنائے۔ سٹیورٹ براڈ نے 3، اینڈرسن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان کی طرف سے دونوں وکٹیں شعیب ملک نے لیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے چوتھے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز3 وکٹس کے نقصان پر146 رنز سے شروع کی اور لیڈ کو آگے بڑھایا۔ نائٹ واچ مین راحت علی152 کیاسکور پر جیمز اینڈرسن کا شکار بنے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور مصباح الحق کے درمیان93 رنز کی پارٹنر شپ سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی۔

مصباح الحق38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے47ویں ٹیسٹ میں کیریئر کی نویں اور انگلینڈ کے خلاف پہلی سنچری بنائی۔ محمد حفیظ ایک151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سرفراز احمد اور اسد شفیق نے55رنز کی اہم پارٹنر شپ کی۔ سرفراز احمد تیز36رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ یاسر شاہ بھی صرف4 رنز ہی بنا سکے۔ اسد شفیق نے 46رنز بنا کر برتری282 رنز تک پہنچائی۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں355 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے 284 رنز کے ہدف میں تیزی سے سکورکا آغاز کیا اور پہلی میں معین علی اور الیسٹر کک کے درمیان 34رنز کی پارٹنر شپ ہوئی وہاب ریاض نے ایک مرتبہ پھر اپنی پیس ثابت کرتے ہوئے زور دار باؤنسر معین علی کو مار دیا مگر وہ معمولی زخمی ہوئے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد دوبارہ بیٹنگ شروع کردی مگر جلد ہی 22رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار ہوئے ، انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی 34کے مجموعی سکورپر ہی گری جب آئن بیل بغیر کوئی رنز بنائے شعیب ملک کی بال پر ہی بولڈ ہوگئے ۔

جب چوتھے دن کا اختتام ہوا تو ، الیسٹر کک 17، جے روٹ 6رنز بنا کر یز پر موجود تھے ۔ سٹیورٹ براڈ نے 3، اینڈرسن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان کی طرف سے دونوں وکٹیں شعیب ملک نے لیں انگلینڈ کو فتح کیلئے مزید 238رنز درکار ہیں اور اس کی 8وکٹیں باقی ہیں جبکہ آج ٹیسٹ کا آخری دن ہے

متعلقہ عنوان :