اوکاڑہ سے آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن جیتنے والے ریاض الحق جج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 22:04

اوکاڑہ سے آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن جیتنے والے ریاض الحق جج نے مسلم ..

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) اوکاڑہ سے آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن جیتنے والے ریاض الحق جج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن جیتنے والے رہنما ریاض الحق جج کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریاض الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر اپنے حلقے کے عوام اور ووٹرز سے طویل مشاورت کی جس کے بعد علاقے کی ترقی کیلئے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاض الحق کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی مسلم لیگی ہیں اس لیے بھی انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں ریاض الحق جج کو مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلے میں واضح فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے ان سے شمولیت کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :