چینی سائنسدانوں نے خلیات ساق سے الزائیمر کا علاج ڈھونڈ لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 4 نومبر 2015 22:46

چینی سائنسدانوں نے خلیات ساق سے الزائیمر کا علاج ڈھونڈ لیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2015ء)چینی سائنسدانوں نے انسانی خلیات ساق(سٹیم سیلز) کے حصوں کو الزائیمر سے متاثرہ چوہوں میں داخل کر کے الزائیمر کا کامیابی سے علاج کیا۔ ماہرین کو امید ہے کہ اس طریقہ کار کو بتدریج انسانوں پر آزمانے سے الزائیمر کا مرض ختم ہوسکتا ہے۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجیکل سائنس کے مطابق پہلے وہ یہی سمجھے کہ خلیات ساق سے علاج ممکن نہیں تاہم یہ نئے تجربات کافی حوصلہ افزاء ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر جنگ ناہے،جنہوں نے اس ریسرچ میں بنیادی کردار ادا کیا، نے کہا کہ اس ریسرچ میں استعمال کیے گئے پروٹین نے چوہے کہ 60 فیصد نیورونز کو بیرونی اور خطرناک تصور کرتے ہوئے ختم کر کے بقیہ کو درست کر دیا۔ تجربے کے بعد چوہیا دوسرے عام چوہوں کی طرح برتاؤ کرنے لگی اور 2 ماہ تک بالکل تندرست رہی۔ پروفیسر جنگ کے مطابق اس طریقہ کار کو انسانوں پر آزمانے کےلیے مزید کئی سالوں کی تحقیق اور تجربات درکار ہونگے۔