پاک بھارت آرم ریسلنگ مینز اور ویمنز کا میلہ کل سے لاہور میں سجے گا

جمعرات 5 نومبر 2015 11:22

پاک بھارت آرم ریسلنگ مینز اور ویمنز کا میلہ کل سے لاہور میں سجے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) پاک بھارت آرم ریسلنگ مینز اور ویمنز کا میلہ کل جمعہ سے لاہور میں سجے گاجس میں روایتی حریف آرم ریسلرز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری قیصر خان کے مطابق تین روزہ مینز اور ویمنز چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے روائتی حریف بھارت کا17 رکنی دستہ لاہور پہنچے گا۔ جن میں خواتین بھی شامل ہونگی جو چھ سے آٹھ نومبر تک ایوان اقبال میں آرم ریسلینگ چیمپیئن شپ میں قومی آرم ریسلرز کے مدمقابل ہونگے۔ چیمپیئن شپ میں رائٹ ہینڈ کی سولہ، یوتھ کی دو، سنئیر مینز کی آٹھ اور ویمنز کی چھ فائٹس ہونگی۔

متعلقہ عنوان :