اسلام آباد : پاکستان کا جوہری ہتھیار مکمل طور پر محفوظ ہے، گیتا کو بھارتی شہریت ثابت ہونے پر بھجوایا گیام، عالمی برداری جو شیو سینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 12:44

اسلام آباد : پاکستان کا جوہری ہتھیار مکمل طور پر محفوظ ہے، گیتا کو بھارتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ میں ایک متحریک کردار ہے. پاکستان اقوام متحدہ کے 20 سے زائد اداروں کا سرگرم کارکن ہے جبکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں 105 ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری دہشت گردی میں کسی ملک کا نام موجود نہیں ہے اور پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے.

قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان برادر ممالک ہیں البتہ افغان طالبان کی دھڑ بندی ان کا اندرونی معاملہ ہے اگر افغانستان چاہے تو مذاکرات کا عمل دوبارہ سے شروع کروایا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں. حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں ان کی صدائے آزادی کو دبانے کی کوشش ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گیتا کو اس کی بھارتی شہریت ثابت ہونے پر بھارت بھجوایا گیا. قاضی خلیل اللہ کا مزید کہنا تھا کہ چین اور دوسرے ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہئیے، متعلقہ فریق اور جنوبی چین کو باہمی طور پر اپنے مسائل کو حل کرنا چاہئیے