Live Updates

پشاور: ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 13:31

پشاور: ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خلاف ہائی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : پشاور کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے عمران خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ یمیں درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے ڈاکٹرز کو گھروں کا گھیراؤ کرنے، نا زیبا زبان استعمال کرنے اور اخباروں میں تصاویر چھاپنے کی دھمکیاں دی ہیں جو کہ غیر آئینی ہیں. پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو 12 نومبر کو عدالت میں طلب کر لیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات