Live Updates

اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سمیت 290 مسافر بورڈنگ کے بعد آف لوڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 13:50

اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، وزیر اعظم نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : قومی ائیر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز روانگی سے قبل ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی جس کے بعد ائیر پورٹ انتظامیہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور بچوں سمیت 290 مسافروں کو بورڈنگ کے بعد جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کو گذشتہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد سے لندن روانہ ہونا تھاور اس کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز اور ان کی فیملی سمیت تمام مسافروں کی بورڈنگ کر کے ان کو جہاز پر سوار کروادیا گیا لیکن بورڈنگ کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز کے انجن میں خرابی کی وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے وزیراعظم کی صاجزادی اور ان کی فیملی سمیت تمام مسافروں کو لاؤنج میں بیٹھ کر انتظار کرنے کے لئے کہا اور ایک گھنٹے بعد انہیں بتایا کہ جہاز کے انجن کا نقص دور کرنے میں مزید دیر لگے گی جس پر مریم نواز فیملی سمیت وزیراعظم ہاؤس واپس روانہ ہو گئیں۔ 3 گھنٹے بعد مذکورہ پرواز کا نقص دور کرکے قومی ایئرلائن کے اعلیٰ حکام نے مریم نواز اوران کی فیملی کو اطلاع کردی اور ان کی آمد کے بعد ساڑھے 3 بجے پرواز اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گئی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات