شارجہ ٹیسٹ میں فتح ، پاکستان نے 10 سال بعد رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 5 نومبر 2015 15:31

شارجہ ٹیسٹ میں فتح ، پاکستان نے 10 سال بعد رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5نومبر۔2015ء ) پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ رینکنگ میں 10 سال کے طویل عرصے بعد دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کی شاندار سنچری کے بعد یاسر شاہ ، شعیب ملک اور ذوالفقار بابر نے انگلش بلے بازوں کو انگلیوں پر گھمایا ۔ پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں 127 رنز سے فتح حاصل کر کے 10 سال کے بعد آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی ہے ۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے اپریل 2006ء میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔