لاہور : سندر فیکٹری حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار ، اعلی حکام کو بھجوا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 17:27

لاہور : سندر فیکٹری حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار ، اعلی حکام کو بھجوا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : سندر فیکٹری حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے اعلٰی حکام کو بھجوا دی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق انتدائی رپورٹمیں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 200 افراد موجود تھے جبکہ ان میں سے 50 افراد تہہ خانے میں کام کر ہے تھے .

(جاری ہے)

فیکٹری حادثہ کے بعد 75 افراد ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہیں جبکہ 103 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے . ابتدائی رپورٹ کے مطابقریسکیو کیے گئے افراد میں سے 50 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات بھی کم ہیں . تاہم ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے.

متعلقہ عنوان :