پاکستان ، انگلینڈ کے مابین مجموعی طور پر 24 ٹیسٹ سیریز ہوئیں ، 9 میں شاہین اور 9 میں گورے کامیاب رہے
جمعرات 5 نومبر 2015 17:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین موجودہ سیریزسے قبل10جون 1954ء سے لے کراب تک مجموعی طورپر23ٹیسٹ سیریزکھیلی گئیں جن میں سے8ٹیسٹ سیریزپاکستان نے اور 9ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے جیتیں اور6ٹیسٹ سیریزڈراہوئیں۔23ٹیسٹ سیریزمیں سے 13ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں ، 8 ٹیسٹ سیریزپاکستان میں اور2 سیریزیواے ای میں کھیلی گئی ۔
یواے ای میں کھیلی جانیوالی دونوں سیریزپاکستان نے جیتیں۔ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین پہلامیچ10تا15جون 1954ء کولارڈزمیں کھیلاگیاجوہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوا۔پہلے تین دن10تا12جون کھیل نہ ہوسکا۔دونوں ملکوں کے مابین پہلی ٹیسٹ سیریز1954ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 4میچوں پرمشتمل یہ سیریز1-1سے برابررہی۔(جاری ہے)
دوسری ٹیسٹ سیریز1961-62میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے1-0سے جیتی۔
تیسری ٹیسٹ سیریز1962ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 5میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے4-0سے جیتی۔چوتھی ٹیسٹ سیریز1967ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے2-0سے جیتی۔پانچویں ٹیسٹ سیریز1968-69ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔چھٹی ٹیسٹ سیریز1971ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے1-0سے جیتی۔ساتویں ٹیسٹ سیریز1972-73ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔آٹھویں ٹیسٹ سیریز1974ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔نویں ٹیسٹ سیریز1977-78ء میں پاکستان میں کھیلی گئی3ٹیسٹ میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔دسویں ٹیسٹ سیریز1978ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے2-0سے جیتی۔گیارہویں ٹیسٹ سیریز1982ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے2-1سے جیتی۔بارہویں ٹیسٹ سیریز1983-84ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے1-0سے جیتی۔تیرہویں ٹیسٹ سیریز1987ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 5میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے1-0سے جیتی۔چودھویں ٹیسٹ سیریز1987-88ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے1-0سے جیتی۔پندرہویں ٹیسٹ سیریز1992ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 5میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے2-1سے جیتی۔سولہویں ٹیسٹ سیریز1996ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے2-0سے جیتی۔سترہویں ٹیسٹ سیریز2000-01ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈ نے1-0سے جیتی۔اٹھارہویں ٹیسٹ سیریز2001ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی2میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز1-1سے ڈراہوئی۔انیسویں ٹیسٹ سیریز2005-06ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے2-0سے جیتی۔بیسویں ٹیسٹ سیریز2006ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 4میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈ نے3-0سے جیتی۔اکیسویں ٹیسٹ سیریز2010ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی4میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزاانگلینڈ نے2-1سے جیتی۔بائیسویں ٹیسٹ سیریز2011-12میں یواے ای میں کھیلی گئی جوپاکستان نے3-0سے جیتی۔اور تیسویں ٹیسٹ سیریز2015-16ء میں یواے ای میں کھیلی گئی جوپاکستان نے2-0سے جیتی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.