انگلینڈکے خلاف دن ڈے سیریزکے لئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

جمعرات 5 نومبر 2015 18:31

انگلینڈکے خلاف دن ڈے سیریزکے لئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈکی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈکے خلاف یواے ای میں چارون ڈے میچوں پرمشتمل سیریزکے لئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔یونس خان کوٹیسٹ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پرون ڈے اسکواڈکاحصہ بنالیاگیا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ اسکواڈ میں اظہرعلی کوکپتان اور سرفراز احمد کونائب کپتان برقراررکھاگیاہے دیگرکھلاڑیوں میں اظہرعلی(کپتان)،احمدشہزاد،محمدحفیظ،یونس خان،شعیب ملک،بابراعظم،محمدرضوان، سرفراز احمد، انور علی، عامر یامین، یاسرشاہ،ظفرگوہر، وہاب ریاض ،محمدعرفان،راحت علی اوربلال آصف شامل ہیں۔